by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب نہ چھوڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ نے ان غیر ملکیوں پر سخت جرمانے عائد کرنے کی توثیق کی ہے جو ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک کے اراضی سے روانگی میں تاخیر کرتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جو غیر ملکی اسے دیے گئے انٹری ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد روانگی میں تاخیر کرے گا اسے 50 ہزار ریال تک جرمانہ، چھ ماہ تک قید اور ملک بدری کی سزا دی جائے گی۔

وزارت نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور الشرقیہ کے علاقوں میں ہیلپ لائن 911 اور مملکت کے باقی علاقوں میں ہیلپ لائن 999 پر کال کر کے رہائش، محنت اور سرحدی سیکیورٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔

PNP

Comments are closed.