پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سلہٹ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے بعد کپتان شان مسعود اور کھلاڑیوں کے درمیان قربت فاصلوں میں بدل گئی۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد باہمی رابطے نہ ہونے کے برابر رہے، کپتان شان مسعود شکست کے بعد خاصے افسردہ اور مایوس تھے، شکست کے بعد ان کی کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو بھی بہت کم رہی۔
وطن واپسی کے دوران بھی باہمی بول چال اور رابطے کا فقدان رہا، شان مسعود فیملی کے ساتھ مصروف رہے، مسلسل شکستوں کے بعد اب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کے استعفے یا ان کے ہٹائے جانے کی صورت میں سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمے داری سونپی جائے گی۔
پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین کل رات ڈھاکا سے کراچی پہنچے۔
وائٹ بال ٹیم میں شامل کھلاڑی آج اسلام آباد میں رپورٹ کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کے لیے ون ڈے کیمپ کل راولپنڈی میں شروع ہو گا۔
آسٹریلوی اسکواڈ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کل اسلام آباد پہنچے گا جبکہ سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.