by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قوی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسپیڈ سلو ہونے کا ذمہ دار لاہور کی آسٹروٹرف کو قرار دے دیا

عماد بٹ (دائیں)، سفیان مقیم (بائیں) – کولاج فوٹو: رپورٹر

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ اور ڈیفینڈر سفیان خان نے کھلاڑیوں کے اسپیڈ سلو ہونے کا ذمہ دار نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی آسٹروٹرف کو قرار دے دیا۔

کھلاڑیوں کے مطابق لاہور کے ٹرف کا کم استعمال کھلاڑیوں کی اسپیڈ میں کمی کی وجہ ہے، پرولیگ میں اسپیڈ میں بہتری نظر آئے گی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پرو لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا کیمپ جاری ہے جہاں پرو لیگ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کپتان عماد شکیل بٹ اور ڈیفینڈر سفیان خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کھلاڑیوں کی اسپیڈ میں کمی کے تبصرے ہم نے بھی سنے ہیں۔

عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اسپیڈ کم نہیں ہوئی، ٹرف کے کم استعمال کی وجہ سے اسپیڈ سلو ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ واحد گراؤنڈ ہے جہاں گیند باؤنس زیادہ ہوتا ہے اور اسپیڈ سلو ہوتی ہے۔ باہر کے ملک میں جب کھیلیں گے تو اسپیڈ میں بہتری نظر آئے گی۔

ڈیفینڈر سفیان خان نے کہا کہ اسلام آباد کا آسٹروٹرف یورپین ٹرف کے ساتھ تقریباً ملتا جلتا ہے، وہاں اسپیڈ کا کوئی ایشو نہیں تھا لیکن یہاں ٹرف کی وجہ سے اسپیڈ کم کوئی ہے اور اس کی وجہ اس ٹرف کا استعمال نہ ہونا ہے۔



PNP

Comments are closed.