by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آئی سی سی، 1 ہی ٹیسٹ میچ میں ریڈ و پنک بال کے استعمال کی تجویز زیرِ غور

—فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں کئی اہم امور زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ایک ہی ٹیسٹ میچ میں ریڈ بال اور پنک بال کے استعمال کی تجویز زیرِ غور ہے، آئی سی سی کرکٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلیوں پر غور کرنے لگا ہے۔

آئی سی سی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کی منظوری 30 مئی کو احمدآباد بورڈ میٹنگ میں ہونے کا امکان ہے۔

 کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں خراب موسم کی صورت میں پنک بال استعمال کرنے کی تجویز ہے، دونوں ٹیموں کی رضا مندی سے میچ میں پنک بال متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

میچ کے دوران ریڈ سے پنک بال پر جانے کی تفصیلات تاحال واضح نہیں، ون ڈے کرکٹ میں ہیڈ کوچ کو ڈرنکس بریک کے دوران میدان میں جانے کی اجازت دینے پر بھی غور جاری ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس وقت صرف متبادل کھلاڑیوں کو میدان میں جانے کی اجازت ہوتی ہے، ون ڈے کرکٹ میں ایک اننگز میں دو  پانی کے وقفے ہوتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانی کے وقفے میں ہیڈ کوچ کو میدان میں جا کر کھلاڑیوں سے مشاورت کی اجازت ہے۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اننگز بریک کا وقت 20 منٹ سے کم کر کے 15 منٹ کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، آئی سی سی کی بولرز کے ایکشن کو چیک کرنے کے لیے آن فیلڈ امپائر کو ہاک آئی ڈیٹا تک رسائی دینے کی تجویز بھی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ کرکٹ میں ان مجوزہ تبدیلیوں پر جمعرات کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی میٹنگز میں آن لائن بحث ہو چکی ہے۔



PNP

Comments are closed.