by Rao Imran Suleman
Rao Nama

واش روم میں ڈلیوری کے الزامات بے بنیاد ہیں، جناح اسپتال کراچی

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کی انتظامیہ کے مطابق واش روم میں خاتون کی ڈلیوری کے الزامات بے بنیاد ہیں، بچہ لیبر روم میں پیدا ہوا۔ 

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے رات 2 بجکر 50 منٹ پر صحت مند بچے کو جنم دیا، دوسرے اسپتال سے لائی گئی مریضہ کا گائنی ایمرجنسی میں فوری معائنہ کیا گیا۔ 

انتظامیہ کے مطابق طبی معائنے کے بعد مریضہ کیلئے نارمل ڈلیوری کا فیصلہ کیا گیا، مزید نگرانی کے لیے مریضہ کو آبزرویشن میں رکھا گیا تھا۔ اہل خانہ مریضہ کو ڈاکٹرز کے مشورے کےخلاف اسپتال سے لے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رات 12سے صبح 5 بجے تک 20 سے زائد مریضوں کو طبی سہولت فراہم کی گئی، اسی دوران7 نارمل ڈلیوریز اور 5 آپریشن کامیابی سے کیے گئے۔



PNP

Comments are closed.