by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع

نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی۔

نیب کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان 2023 میں شکایت پر نوٹس لیا گیا۔

نیب کراچی کا سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط، اسکریننگ ٹیسٹ اور تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات علیحدہ پیش کی جائے۔

تمام امیدواروں کی تفصیلات اور نتائج کا ریکارڈ فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ امتحانات کے اشتہار اور جوائننگ کی تفصیل بھی مانگ لیں۔

نیب کے مطابق انٹرویو پینل کے ارکان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔ سیکریٹری سندھ پبلک سروس کمیشن گریڈ 18 کے متعلقہ افسر کو ریکارڈ کے ہمراہ 20 اکتوبر کو نیب میں پیشی یقینی بنائیں۔



PNP

Comments are closed.