by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مذاکراتی کامیابی میزائل طاقت کا نتیجہ ہے، ایرانی اسپیکر قالیباف”

قالیباف کا دوٹوک مؤقف

0

30 مئی 2026 | نیوز ڈیسک

ایران نے مذاکراتی پیش رفت کا سہرا میزائل طاقت ۔۔کے سر باندھ دیا

 

تہران: ایرانی پارلیمان کے اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf نے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات اور ممکنہ معاہدے میں پیش رفت کو ایران کی عسکری طاقت، بالخصوص میزائل صلاحیت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے کسی بھی قسم کی رعایت مذاکراتی میز پر نہیں بلکہ اپنی دفاعی اور میزائل قوت کے ذریعے حاصل کی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تہران مخالف فریق کی زبانی یقین دہانیوں یا تحریری ضمانتوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا ایران کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرتا، ایران کی جانب سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاہدے میں حقیقی فاتح وہی فریق ہوتا ہے جو اگلے ہی دن جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔
دوسری جانب امریکی صدر Donald Trump دعویٰ کر چکے ہیں کہ ایران کے ساتھ ایک سیاسی سمجھ بوجھ پیدا ہو چکی ہے، جس کے تحت Strait of Hormuz، جوہری پروگرام اور افزودہ یورینیم سے متعلق معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

تاہم ایرانی حکام مسلسل امریکی بیانات کی بعضتفصیلات کی تردید کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات پر اختلافات اب بھی برقرار ہیں اور مذاکراتی عمل حتمی مرحلے میں داخل ہونے کے باوجود غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.