by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

— فائل فوٹو 

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں آج لاہور پہنچ گئیں، دونوں ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے راولپنڈی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا گیا پہلا ون ڈے میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔

پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور 44 اعشاریہ 1 اوورز میں 200 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان نے 201 رنز کا ہدف 43 ویں اوور میں حاصل کرلیا، بابر اعظم نے 94 گیندوں پر 69 رنز کی باری کھیلی جبکہ غازی غوری 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان نے 28، معاذ صداقت نے 8 اور سلمان علی آغا نے 6 رنز بنائے جبکہ عرفات منہاس نے 18 اور عبدالصمد 1 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ 

یوں پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔



PNP

Comments are closed.