میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہل پارک کی ایک انچ جگہ بھی کسی کو نہیں دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہل پارک کے ایم سی کی پراپرٹی تھی، کے ایم سی کی ملکیت ہے اور رہے گی۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ عید کے دوران لینڈ فل سائٹس پر 81 ہزار 525 ٹن آلائشیں لائی گئیں اور صفائی مہم کے دوران 88 ہزار 436 ٹن اینیمل ویسٹ اور کچرا ٹھکانے لگایا گیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کھالوں اور لاشوں کی سیاست نے کراچی کو نقصان پہنچایا، شہر کو تقسیم اور نقصان پہنچانے والی سیاست سے اجتناب کرنا ہوگا اور عوامی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔
مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کے رہنماوں پر طنزیہ تنقید کرتے ہوئے شعر کو تبدیل کر کے یوں پڑھا کہ، پتہ پتہ بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہے، جانے نہ جانے وسیم اور فاروق ہی نہ جانے ہے۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ عید پر صفائی آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف 40 مقدمات درج اور 14 گرفتاریاں ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو شکایات کے اندراج کے لیے براہ راست ہیلپ لائن فراہم کی گئی، اس ہیلپ لائن پر 4 روز میں 1 ہزار 333 شکایات موصول ہوئیں۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ 90 فیصد شکایات کا ازالہ کر کے شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا گیا۔
PNP
Comments are closed.