by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 17سالہ نوجوان جاں بحق ڈرائیور گرفتار

کراچی( پی این پی )  عزیزآباد کے علاقے میں ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد 2 نمبر حسین آباد نجی اسپتال کے قریب ہائی روف کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی ۔

’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق ایس ایچ او عزیزآباد انسپکٹر غلام یاسین نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد آصف ولد محمد نوید کے نام سے کی گئی ، متوفی عزیزآباد ہی کا رہائشی تھا ۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمے دار ہائی روف کے ڈرائیور تاج الدین کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی ۔

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔



PNP

Comments are closed.