امریکا اور اتحادی ممالک نے چین کو مشترکہ وارننگ جاری کر دی
واشنگٹن (پی این پی)امریکا اور اتحادی ممالک نے جاسوسی کے الزام پر چین کو وارننگ جاری کر دی۔
امریکی اخبار کے مطابق امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چین کو مشترکہ وارننگ جاری کی۔امریکا اور اتحادیوں نے چین پر ملازمت کے پلیٹ فارمز کے ذریعے حساس معلومات حاصل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ چین جعلی ملازمتوں کی پیشکش کے ذریعے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی اخبار نے کہا کہ چین جعلی پروفائلز اور نوکریوں کی پیشکش کے ذریعے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.