by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گھر میں کام کرنے والی بچی پر تشدد سے اس کا بازو ٹوٹ گیا

لاہور میں گھر میں کام کرنے والی 10 سال کی بچی پر تشدد سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایمان فاطمہ کے والد صفدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایمان فاطمہ نبی پورہ میں وارث کے گھر کام کرتی تھی۔ پولیس کے مطابق ایمان فاطمہ سے شیشے کا گلاس ٹوٹ گیا تھا جس کے بعد اس پر تشدد کیا گیا۔

ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر کے مطابق بچی پر تشدد میں ملوث ایلیٹ فورس کی کانسٹیبل زنیرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔



PNP

Comments are closed.