وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اس حوالے سامنے آنے وال دستاویز کے مطابق کابینہ ڈویژن کیلئے 70 کروڑ 62 لاکھ روپے کی اضافی گرانٹ ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاکستان پورٹس اتھارٹی کیلئے 52 کروڑ 80 لاکھ روپے اضافی فنڈز کی منظوری بھی شامل ہے۔ پاک بحریہ کے ہینگر منصوبے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے 68 کروڑ 92 لاکھ روپے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ترلائی دھماکے کے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کی ای سی سی سے منظوری لی جائے گی۔
انسداد اسمگلنگ آپریشن کیلئے فاسٹ پٹرول بوٹس خریدنے کی تجویز بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ وزارت داخلہ کی پی ایس ڈی پی کیلئے اضافی فنڈز کی درخواست بھی زیر غور آئے گی۔
نیکٹا کیلئے 15 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری بھی ای سی سی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی ادائیگیوں کیلئے 341 کروڑ روپے کی منظوری بھی شامل ہے۔
ایس سی او کیلئے 12 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی سمری بھی پیش کی جائے گی، پارلیمانی امورڈویژن کیلئے ایک کروڑ 99 لاکھ روپے کی گرانٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کراچی اور حیدرآباد پیکیج کیلئے پی ایس ڈی پی فنڈز کی منتقلی بھی زیر غور آئے گی۔ خیبر پختونخوا منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی فنڈز منتقل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
پاکستان منٹ اپ گریڈیشن منصوبے کیلئے 13 کروڑ روپے اضافی فنڈز کی منظوری بھی شامل ہے جبکہ آئی پی او پاکستان کے بجٹ تخمینوں کی منظوری بھی ای سی سی ایجنڈے کا حصہ ہے اور پی ایس او کیلئے سنڈیکیٹڈ رننگ فنانس سہولت کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
PNP
Comments are closed.