by Rao Imran Suleman
Rao Nama

موٹروےزیادتی کیس: ’’سزائے موت کے بعد کوئی نہیں کہے گا خاتون رات کو وہاں کیا لینے آئی‘‘

لاہور( پی این پی)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا ہے کہ اب پنجاب محفوظ ہے ،

کوئی نہیں کہے گا کہ خاتون رات کو موٹروے پر لینے کیا آئی تھی ،موٹر وے گینگ ریپ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاستی اداروں کے لیے چیلنج تھا ،پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا اس سارے کیس کا کرداد بہت اہم تھا ۔موٹروے گینگ ریپ کیس میں مجرمان کی سزائیں برقرار رکھنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو پٹرول ختم ہونے پر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،اس وقوعہ کو ساری دنیا نے ہائی لائٹ کیا تھا ،اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ریاستی اداروں کے لیے چیلنج تھا ،شہری کی ون فائیو کال پر پولیس نے کارروائی کی ،متاثرہ خاتون نے ملزمان کے حلیے بتائے جس پر فرانزک ٹیموں نے کام شروع کیا ،عابد ملہی کا ڈی این اے موقع سے اکٹھے کیے گئے شواہد سے میچ کر گیا تھا ،دوسرا ملزم شفقت بگا تھا جسے سی ڈی آر ریکارڈ سے گرفتار کیا گیا،پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا اس سارے کیس کا کرداد بہت اہم تھا ۔

انہوںنے کہا کہ پراسکیوشن نے اس کیس میں دن رات محنت کر کے ملزمان کو سزائیں دلوائیں،پراسکیوشن نے اس کیس میں ہائیکورٹ سے بھی ملزمان کی سزائیں برقرار رکھوائیں ،اب پنجاب محفوظ ہے ،کوئی نہیں کہے گا کہ خاتون رات کو موٹروے پر لینے کیا آئی تھی ،اس کیس میں پہلی کال ایک شہری نے کی تھی ،بطور شہری ہمیں فرض نبھانا ہے ۔

PNP

Comments are closed.