by Rao Imran Suleman
Rao Nama

نیوزی لینڈ کی دفاعی فورس کے سربراہ نامناسب تعلقات کے باعث مستعفی

نیوزی لینڈ کی دفاعی فورس کے سربراہ ٹونی ڈیوس نے ماضی میں نامناسب تعلقات اور فیصلوں میں غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹونی ڈیوس نے وزیر دفاع پال گولڈ اسمتھ کو اپنے استعفے سے آگاہ کردیا ہے۔

ٹونی ڈیوس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا استعفیٰ ذاتی وجوہات اور ماضی میں کیے گئے بعض غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، جن کی ذمہ داری وہ قبول کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فیصلے دفاعی فورس کی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ معاملہ اس وقت کے ایک نامناسب تعلق سے متعلق ہے جب وہ یونٹ کمانڈر کے عہدے پر فائز تھے۔ ٹونی ڈیوس نے مزید کہا کہ انہیں اس معاملے کو مناسب وقت پر ظاہر نہ کرنے پر افسوس ہے۔

دفاعی فورس کے مطابق ٹونی ڈیوس کے استعفے کے بعد وائس چیف میٹ ولیمز قائم مقام سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

PNP

Comments are closed.