by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینےکا عمل شروع

کراچی(پی این پی)سندھ کے لیبر ڈپارٹمنٹ نے ایچ آئی وی سے متاثرہ157 بچوں کی ماؤں کو ماہانہ 40 ہزار روپے امداد دینےکا عمل شروع کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی غذائی ضروریات اور دیگر اخراجات کے لیے ماہانہ مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 115 بچوں کی ماؤں کے اکاؤنٹس کھول کر اے ٹی ایم جاری کردیئے گئے ہیں۔

 حکام نے بتایا کہ کلثوم بائی ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 130 اور لانڈھی ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 27 بچے رجسٹرڈ ہیں، متاثرہ بچوں کی ماؤں کو ماہانہ مالی امداد کب تک ملتی رہے گی یہ واضح نہیں ہے۔

حکام کے مطابق محکمہ محنت سندھ نے متاثرہ بچوں کے علاج کے لیے 2 ارب روپے کا انڈومنٹ فنڈ بھی منظور کیا ہے۔



PNP

Comments are closed.