by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لیاقت آباد میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد

کراچی(پی این پی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں گھر سے  خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مریضہ تھی اور ادویات استعمال کرتی تھی، جس نے اپنے ہاتھ کی نبض کئی جگہ سے کاٹ لی تھی۔خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرونِ ملک مقیم ہے۔ 
دوسری جانب خاتون کے بھائی عبداللّٰہ نے بتایا ہے کہ میں بہن کے گھر آیا تو دروازے پر تالا لگا ہوا تھا، جب میں تالا توڑ کر  گھر کے اندر داخل ہوا تو وہاں بہن کی لاش پڑی ہوئی تھی۔

عبداللّٰہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بہن کو اس کے دوست نے تیز دھار آلے سے قتل کیا ہے۔

خاتون کے بھائی کے مطابق بہن کے بچوں نے بتایا کہ مبین آیا ہوا تھا جبکہ میری بہن کا شوہر بیرونِ ملک گیا ہوا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



PNP

Comments are closed.