by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پاکستان بھارت میں ہونیوالی ایشین فینسنگ چیمپئین شپ میں شرکت نہیں کریگا

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری عثمان احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں ہونے والی ایشین فینسنگ چیمپئین شپ میں شرکت نہیں کرے گا۔

پاکستان فینسنگ فیڈریشن کے سیکریٹری نے بھارت نہ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتظمین نے بھارتی حکومت کی جانب سے کلیئرنس اور ویزوں کی گارنٹی نہیں دی جس کی بنیاد پر بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان احمد نے کہا ہے کہ منتظمین نے دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کلیئرنس کی دستاویزات بھی دے دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی فینسنگ ایسوسی ایشن اور آرگنائزنگ کمیٹی سے 2 مرتبہ رابطہ کیا اور ان سے کلیئرنس کا پوچھا جس پر ہمیں یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

عثمان نے احمد نے یہ بھی کہا کہ ہم کاغذات تب جمع کرائیں گے جب ہمیں یقین دہانی کرائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشین فینسنگ چیمپئین شپ 18 سے 24 جون بھارتی دارلاحکومت نئی دہلی میں شیڈولڈ ہے۔



PNP

Comments are closed.