اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کے تعلقات سدا بہار ہیں اور جلد سی پیک 2 کا آغاز ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین سے پاکستان کے تعلقات سدا بہار ہیں اور جلد سی پیک 2 کا آغاز ہو گا۔ میں چین جا رہا ہوں، جہاں ایس سی او کے علاوہ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان سے تعاون کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ پاکستان تشریف لائے تھے اور وزارت خارجہ میں ان کی بھرپور میٹنگ ہوئی تھی اور کل شب چینی وزیر خارجہ میرے پاس بھی تشریف لائے۔
واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا۔ پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا چھٹا دور ہوا جس کی صدارت مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کی تھی۔
بعد ازاں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی۔اس دوران علاقائی سییورٹی، انسداد دہشتگردی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔