صحرائے صحارا میں ٹرک خراب ہونے سے درجنوں افراد ہلاک
نائیجر کے صحرائے صحارا میں ایک افسوسناک واقعے میں تقریباً 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس آ رہے تھے کہ راستے میں ان کا ٹرک خراب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرک صحرا کے دور دراز علاقے میں خراب ہونے کے باعث مسافر کئی دن تک شدید گرمی اور دشوار حالات میں پھنسے رہے۔ پانی کا محدود ذخیرہ ختم ہونے کے بعد بیشتر افراد پیاس اور گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکے۔
رپورٹس کے مطابق ٹرک میں سوار دو افراد زندہ بچنے میں کامیاب رہے، جنہوں نے پیدل سفر کرتے ہوئے ایک قریبی آبادی تک رسائی حاصل کی اور امداد کے لیے اطلاع دی۔
حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی شناخت اور دیگر تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔
PNP
Comments are closed.