by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آذربائیجان کی خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں نیاموڑ، ڈیانا نے ملزم تنویر کو بے قصور قرار دیدیا

لاہور( پی این پی)آذربائیجان کی خاتون نے ڈیانا نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ملزم احمد تنویر کو بے قصور قرار دیدیا اور زیادتی کیس ختم کرنے کی اپیل کر دی ۔

غیر ملکی خاتون ڈیانا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی میں ملزم احمد تنویر کا کوئی تعلق نہیں ، ملزم احمد تنویر نے نا میرے ساتھ زیادتی کی اور نہ ہی میرے موبائل فون لئے ، میں نے پہلے کسی دبائومیں آکر بیان دیئے تھے ۔ڈیانا نے آزربائیجان سفارتخانے کے دستاویزات کے ذریعے بھی ملزم احمد تنویر کو بے قصور لکھ دیا ہے ۔ پولیس نے ملزم احمد تنویر کی 27 اکتوبر تک عبوری درخواست ضمانت منظور ہونے کے باوجود اسے عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا تھا۔یہ کیس 26 ستمبر کو سامنے آیا تھا جب خاتون نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنانے کا دعوی کیا ۔

خاتون کے پہلے بیان کے مطابق آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سال کی خاتون کاروبار کیلئے پاکستان آئی اور گزشتہ 15 روز سے خاتون رائیونڈ روڈ کے قریب رہائش پذیر تھی، جمعہ کی شام 2 نامعلوم خواتین نے اسے کھانے کی دعوت دی، متاثرہ خاتون ان کے ساتھ ایک کیفے میں چلی گئی، تین افراد پہلے سے کیفے میں موجود تھے۔کھانا کھانے کے بعد تمام افراد خاتون کو ایک فلیٹ پر لے گئے، فلیٹ پر آنے کے بعد تینوں لڑکوں نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی، ملزمان مبینہ زیادتی کے بعد خاتون کو ایئرپورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے

PNP

Comments are closed.