by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح اجلاس کا امکان

فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں قومی سلامتی کے اداروں کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے حوالے سے کل حتمی فیصلہ بھی کیے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ سابق فاٹا کے ضم شدہ اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز ہے۔ صوبے میں اہم اختیارات وفاق کے استعمال کرنے کی بھی تجویز ہے۔ 

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 232 سے 234 تک غوروخوض کے بعد اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان ہے۔ 



PNP

Comments are closed.