ایشین پیرا گیمز، پاکستان کے حیدر علی نے سلور میڈل جیت لیا
پاکستان کے ٹاپ پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کیلئے سلور میڈل جیت کر اپنے کیریئر میں ایک اور تمغے کا اضافہ کرلیا۔
جاپان میں جاری ایشین پیرا گیمز میں پاکستان کے نامور پیرا ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ حیدر علی نے 57 اعشاریہ 20 میٹر کی تھرو کرکے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
اس کارکردگی کے ساتھ پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنا نیا ذاتی بہترین ریکارڈ بھی قائم کیا۔
ڈسکس تھرو کے مقابلے میں ازبکستان کے ایتھلیٹ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ بھارت کے ایتھلیٹ کے حصے میں کانسی کا تمغہ آیا۔
حیدر علی اس سے قبل بھی مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لیے تمغے جیت چکے ہیں۔ ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ ان کی بین الاقوامی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہے۔
PNP
Comments are closed.