لاہور ، پولیس حراست میں 2خواتین کی ہلاکت، گرفتاری سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور (پی این پی) ٹائون شپ پولیس کی حراست میں دو خواتین کی ہلاکت کے معاملے پر دونوں خواتین کی پولیس حراست میں جانے سے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں خواتین ٹائون شپ بی بلاک میں علاقہ مکینوں سے تکرار کرتی رہیں، علاقہ مکین مبینہ طور پر واردات میں ہتھیائی گئی رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔خواتین نے پولیس کے پہنچنے سے قبل جائے وقوعہ سے نکلنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق موبائل ویڈیو معاملے کی انکوائری کا حصہ بنا دی گئی، خواتین کی ہلاکت کی انکوائری ضابطہ فوجداری کے تحت جاری ہے اور انکوائری مکمل ہونے پر تمام شواہد سامنے لائے جائیں گے۔
PNP
Comments are closed.