کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید
ترجمان آئی جی آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ سے 20 سے زائد پولیس اور سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
آئی جی آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے منصوبہ بندی کے ساتھ اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
PNP
Comments are closed.