by Rao Imran Suleman
Rao Nama

موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا،  گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نور پور تھل، دادو 48، اوکاڑہ، بھکر، جیکب آباد، سکھر، خیرپور، تربت میں پارہ 47 ڈگری رہا۔

ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، سرگودھا 45، لاہور، جہلم44، پشاور، ملتان43، اسلام آباد 42، مظفر آباد 40، کوئٹہ39 اور کراچی، گلگت میں 37  ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسکردو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.