اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ہاسٹل میں طالب علم کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ٹرائبل ہاسٹل میں ایک طالب علم کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیکنڈ ایئر کے طالب علم زاہد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹرائبل ہاسٹل کے کمرہ نمبر 29 میں پیش آیا، متوفی طالب علم کا تعلق درہ آدم خیل سے تھا۔
پولیس کے مطابق کمرا اندر سے بند تھا، دروازہ کھولنے پر طالب علم مردہ پایا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.