زلزلہ کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
ژوب (پی این پی)بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی
جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب کے شمال مشرقی علاقوں میں رات 8 بجکر 47 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 88 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڑوب کے شمال مشرق میں70 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے سے ابتدائی طور پر کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
PNP
Comments are closed.