کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، وفاقی اور سول حساس اداروں نے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 دستی بم اور 1 پستول برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 4 کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کورنگی کازوے ندی کے قریب کارروائی میں کالعدم ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار ہوا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان بلوچستان میں ایف سی اور کسٹمز کی موبائل گاڑیوں پر حملوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور معاونین کی تلاش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.