by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور ،شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 2ماہ تک زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

لاہور (پی این پی)پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ دو ماہ تک زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے 32 سالہ خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزام میں نامزد ملزم احمد خان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم احمد خان نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے رکھا تھا اور گزشتہ 2 ماہ سے اس کے ساتھ زیادتی کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم متاثرہ خاتون کو کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم احمد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ معاملے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات کی جا سکیں۔

PNP

Comments are closed.