by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بانی چیئرمین کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو قبول نہیں، سلمان اکرم راجا

اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

سلمان اکرم راجا اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے اور میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے متعلق گفتگو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے متعلق سلمان صفدر سے میری بات ہوئی ہے، جو کچھ ہوا مجھے معلوم ہے وقت کے ساتھ باتیں سامنے آتی رہیں گی۔

پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قانونی اور آئینی معاملات پر تھی، اس موقع پر بانی نے بتایا کہ پچھلے چند دن میں ان کا بلڈ پریشر 192 تک گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے، اس کا بھی آج ہم احاطہ کریں گے، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی کوئی ہدایت نہیں، بار بار کہہ چکا ہوں یہ ڈھونگ اور ڈھکوسلا ہے۔



PNP

Comments are closed.