by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مکہ مکرمہ: نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل

مکہ مکرمہ میں نئے ہجری سال کے آغاز کے موقع پر خانہ کعبہ کا غلاف (کسوہ) تبدیل کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں مسجد الحرام میں ایک روحانی اور باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران نیا غلاف خصوصی انتظامات کے تحت کسوہ فیکٹری سے مسجد الحرام پہنچایا گیا۔

غلاف کی تبدیلی کے عمل میں کسوہ فیکٹری کے تقریباً 250 ماہرین اور حرمین شریفین کے انتظامی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ حکام کے مطابق غلاف کی تنصیب اور تبدیلی کا پورا مرحلہ تقریباً چار گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2022 سے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب یکم محرم، یعنی نئے اسلامی سال کے پہلے دن منعقد کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل کئی برسوں تک غلافِ کعبہ ہر سال 9 ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا تھا۔ یہ عمل اس وقت انجام دیا جاتا تھا جب حجاج کرام میدانِ عرفات روانہ ہو چکے ہوتے تھے اور مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد نسبتاً کم ہوتی تھی۔

غلافِ کعبہ کی تبدیلی اسلامی دنیا کا ایک اہم اور منفرد مذہبی موقع تصور کیا جاتا ہے، جسے دنیا بھر کے مسلمان عقیدت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

PNP

Comments are closed.