by Rao Imran Suleman
Rao Nama

حکومت نے نیشنل سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح کم کردی

کراچی(پی این پی) حکومت نے نیشنل سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح کم کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع12.96فیصد کردیاگیا، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52فیصد مقرر کردی،ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب 1لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960روپے منافع ملے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپیشل سیونگزسرٹیفکیٹ پر پہلے 6ماہ کا منافع11.2فیصدجبکہ  آخری 6ماہ کا 12.6فیصد ہوگا،اس کے علاوہ شہدا ءفیملی ویلفیئراکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96فیصد کردیا گیا۔



PNP

Comments are closed.