by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ضلع وسطی کو صفائی میں نمبر ون بنانے کے لیے اسد حنیف فوکل پرسن مقرر

ضلع وسطی میں صفائی آپریشن مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

0

کراچی (18 جون): سندھ حکومت نے ضلع وسطی کراچی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر اور مثالی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے محمد اسد حنیف کو وزیرِ بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق محمد اسد حنیف ضلع وسطی میں صفائی، ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے امور کی نگرانی کریں گے اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (SSWMB) اور محکمہ بلدیات کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس تقرری کا مقصد صفائی کے نظام کو مزید فعال بناتے ہوئے ضلع وسطی کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے کراچی کا نمبر ون ضلع بنانا ہے تاکہ شہریوں کو صاف اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔


نوٹیفکیشن کے تحت محمد اسد حنیف کی تعیناتی اعزازی بنیادوں پر فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.