by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایف آئی اے نے نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کراچی کے مطابق ملزم کو ایرانی شہری محمد اکبر کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا میگا سینٹر سائٹ میں تعینات رہ چکے ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔



PNP

Comments are closed.