پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔
چیمپئن شپ کے مختلف کیٹگریز میں پاکستان کی مینز ٹیم اور ہانگ کانگ چین کی خواتین ٹیم ایشیا کی چیمپئن بن گئی۔
اسلام آباد کے مصحف علی میر اسکواش کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے مینز کے ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے کوریا کو 2-0 سے زیر کیا۔
نور زمان نے جیونگ من ریو کو اور محمد عاصم خان نےسیوجن اوہ کو شکست دی۔
خواتین فائنل میں ہانگ کانگ چین نے ملائشیا کو 2-1 سے ہرا کر ٹائٹل حاصل کیا۔
اختتامی تقریب میں اسکواش لیجنڈز گوگی علاؤ الدین، قمر زمان اور جان شیر خان کے علاوہ مہمانِ خصوصی عادل جاسم الغریب نے ایئر مارشل کاظم حماد، ایچ آئی (ایم) صدر پی ایس ایف اور اے وی ایم سہیل اکبر، ایس آئی (ایم)/ سینئر نائب صدر پی ایس ایف کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔
PNP
Comments are closed.