پشاور ہائیکورٹ نے 10 نومبر کی کاز لسٹ سے گورنر راج، سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری کی دیگر درخواستیں ڈیلیٹ کر دیں
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے پر پشاور ہائی کورٹ نے عملدرآمد کرلیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ نے 10 نومبر کی کاز لسٹ سے گورنر راج، سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری اور اسی نوعیت کی دیگر درخواستیں ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
فیصلے کے مطابق 12 اکتوبر 2026 یا اس کے بعد دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوں گی، فیصلے کے تحت گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف درخواستیں، سابق وزیراعلیٰ اور اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کی گرفتاری کا کیس اور تھری ایم پی او کی درخواستیں اب پشاور ہائی کورٹ نہیں بلکہ وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
PNP
Comments are closed.