by Rao Imran Suleman
Rao Nama

گلگت بلتستان الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان، کس پارٹی کی کتنی نشستیں؟

ٹصویر، سوشل میڈیا

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن نے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلز پارٹی نے 9، مسلم لیگ ن 6، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے 4، ایم ڈبلیو ایم 1 اور آزاد امیدوار 1 نشست پر کامیاب ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 17 دیامر 3 اور جی بی اے 15 دیامر 1 کے نتائج کا اعلان بعد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹ کی 3 نشستوں کی تقسیم کی ہے، ان 9 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کو 4، ن لیگ کو 3 اور آئی پی پی کو 2 نشستیں ملی ہیں۔

جی بی اے1، گلگت1 پر پیپلز پارٹی کے امجد حسین، جی بی اے2، گلگت2 پر مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان، جی بی اے 3، گلگت3 پر آزاد امیدوار سید سہیل عباس کامیاب قرار پائے جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جی بی اے4، نگر1 پر پیپلز پارٹی کے محمد علی اختر کامیاب، جی بی اے5، نگر2 پر پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی مراد، جی بی اے 6، ہنزہ پر پیپلز پارٹی کے نیک نام کریم، جی بی اے7، اسکردو1 پر پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی کامیاب ہوئے،

جی بی اے8، اسکردو2 پر ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم، جی بی اے10، اسکردو 4 پر پیپلز پارٹی کے ناصر علی خان، جی بی اے11، کھرمنگ پر پیپلز پارٹی کے اقبال حسن، جی بی اے12، شگر پر پیپلز پارٹی کے عمران ندیم کامیاب قرار پائے۔

جی بی اے13، استور1 پر مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی، جی بی اے14، استور 2 پر مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد فاروق، جی بی اے16، دیامر2 پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے امام ملک کامیاب ہوئے۔

جی بی اے 18، دیامر 4 پر مسلم لیگ (ن) کے ملک کفایت الرحمان کامیاب، جی بی اے19، غذر1 پر پیپلز پارٹی کے سید جلال علی شاہ، جی بی اے20، غذر2 پر مسلم لیگ (ن) کے عبدالجہان، جی بی اے21، غذر3 پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے امان علی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جی بی اے22، گانچھے1 پر مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی، جی بی اے 23، گانچھے2 پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے انور علی، جی بی اے24، گانچھے3 پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے اسد شفیق کامیاب ہوئے۔

خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی کلثوم جہانگیر، سعدیہ دانش، صوبیہ جبین کامیاب قرار پائی۔

خواتین کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ (ن) کی ساجدہ بیگم کامیاب،جینیفر بہادر بھی کامیاب ہوئیں۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کی دلشاد بانو بھی خواتین کی مخصوص نشست پر  کامیاب قرار پائیں۔

ٹیکنو کریٹس کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کے محمد شریف، مسلم لیگ (ن) کے صاحب خان، استحکامِ پاکستان پارٹی کے محمد علی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔



PNP

Comments are closed.