by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا نے آسٹریلیا کو دو صفر سے ہرا دیا

فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں امریکا نے آسٹریلیا کو دو صفر سے شکست دے دی، میگا ایونٹ کی 96 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکن ٹیم دو مسلسل میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں امریکی ٹیم کا گیند پر قبضہ 63 فیصد رہا ، اُن کےکھلاڑیوں نے وقفے وقفے سے آسٹریلیا کے گول پر حملے کئے، ایسے ہی ایک حملے کے نتیجے میں اُن کو برتری گیارہویں منٹ میں ہی مل گئی جب آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون برجس نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچا دی۔

اسی ہاف کے آخری لمحات میں ایلکس فری مین نے گول کرکے ٹیم کی برتری دو صفر کردی، دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے حملے ہوئے ضرور مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، یوں امریکا نے میچ دو صفر سے جیتا۔

امریکا مجموعی طور پر چھ پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی ہ۔



PNP

Comments are closed.