by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈ کپ: قطر اور سوئٹزر لینڈ کے میچ میں اسٹیڈیم میں جہاز کا سایہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

— تصویر، اسکرین گریب

فیفا ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اوپر سے گزرنے والے جہاز کا سایہ دلچسپ اور حیران کُن بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قطر اور سوئٹزر لینڈ کے میچ کے دوران ایک طیارہ اسٹیڈیم کے بالکل اوپر سے گزرا، جس کا سایہ گراؤنڈ پر دکھائی دیا، اس منظر کو براہِ راست نشریات کے دوران بھی دیکھا گیا۔

یہ منظر اتنا دلچسپ اور حیران کُن تھا کہ اس کی ویڈیو فوراً ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے میچ کے دوران پیش آنے والا عجیب اور حیران کُن لمحہ قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز کے پہلے میچ میں سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا تھا۔

ڈرا کے نتیجے میں قطر کی ٹیم پہلی بار میگا ایونٹ میں پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔



PNP

Comments are closed.