by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خواتین کی پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت

کراچی (پی این پی) راشد منہاس روڈ پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار نے نازیبا حرکت کیں ،

خواتین نے ملزم کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے راشد منہاس روڈ پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار اوباش شخص کی جانب سے نازیبا حرکت کرنے کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔بس میں سوار خواتین نے اوباش شخص کی باقاعدہ ویڈیو بنا لی، تاہم ملزم کی ڈھٹائی کا یہ عالم تھا کہ خواتین کے ویڈیو بنانے کے دوران بھی وہ مسلسل نازیبا حرکات دہراتا رہا اور موقع سے فرار ہو گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار ملزم نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا

جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دینے کے لیے ملزم کی موٹر سائیکل کے آگے کی نمبر پلیٹ بھی غائب تھی، جبکہ موٹر سائیکل کے پیچھے نمبر پلیٹ لگی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔متاثرہ خواتین نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر اعلی حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا ہے

PNP

Comments are closed.