مریم نواز کا خانیوال بیوٹیفکیشن پلان میں گھپلوں کا نوٹس، سابق ڈی سی کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے خانیوال کے بیوٹیفکیشن پلان میں مبینہ گھپلوں کا نوٹس لے لیا اور ٹھیکیدار کو پیشگی ادائیگی پر سابق ڈی سی خانیوال کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور سے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹھیکیدار کی فوری گرفتاری اور ریکوری کا حکم بھی دے دیا۔
ترجمان کے مطابق خانیوال میں اکبر بازار بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کا ٹھیکیدار پیشگی ادائیگی لے کر فرار ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق اکبر بازار بیوٹیفکیشن پروجیکٹ کی تکمیل میں بےجا تاخیر بھی کی گئی۔
PNP
Comments are closed.