by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ویمنز T20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز نے سری لنکا اور جنوبی افریقا نے انڈیا کو ہرا دیا

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو اور جنوبی افریقا نے انڈیا کو چھ وکٹ سے شکست دیدی۔

برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ویسٹ انڈین ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا اور یوں سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔

میچ میں سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور پوری ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے نیلاکشی ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے تین وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔

99 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 16 اعشاریہ ایک اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرکے میچ اپنے نام کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسٹیفنی ٹیلر 27 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

دن کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے انڈیا کو چھ وکٹ سے شکست دی، میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 158 رنز بنائے، شیفالی ورما نے 31 اور دیپتی شرما نے 29 رنز اسکور کئے جبکہ میریزین کیپ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

جنوبی افریقا نے 159 رنز کا ہدف پانچ گیندوں قبل حاصل کرلیا، جنوبی افریقا کی میریزین کیپ نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ تیزمین برٹس نے 40 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جا رہے ہیں



PNP

Comments are closed.