5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں، فیصلے سے سیاسی شخصیات کے ساتھ عام عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 10 نومبر کو مقرر پی ٹی آئی کے کیسز ڈی لسٹ کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کو انتظامی سطح پر کیسز ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے، عدالت کو سماعت کر کے 5 نومبر کے فیصلے کے اطلاق کا تعین کرنا چاہیے تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکم امتناع واپس لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے۔
وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ میں بعض آئینی درخواستوں پر کارروائی معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔
PNP
Comments are closed.