by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بہترین سپہ سالار قرار دیدیا

برگن اسٹاک(پی این پی) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین سپہ سالار قرار دیدیا ہے۔

اتوار کو امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کیلئے پاکستان اور قطر کی ثالثی میں اتوار کو سوئٹزرلینڈ میں مذاکرات سے قبل امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایک بہترین سپہ سالار قرار دیا ہے۔امریکی نائب صدر نے کہا کہ عاصم منیر اگرچہ ایک عسکری قائد ہیں لیکن انھوں نے دکھایا ہے کہ وہ بہترین سفارتکار بھی ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شروع دن سے ہمارے ساتھ ہیں اور پاکستان کا مثبت کردار دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میرے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

PNP

Comments are closed.