by Rao Imran Suleman
Rao Nama

’میں خود پر بہت غصے میں تھا‘: عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد لیونیل میسی کا بڑا اعتراف

فٹبالر لیونیل میسی—فائل فوٹو 

ارجنٹینا کے کپتان لیونیل میسی نے آسٹریا کے خلاف 2-0 کی فتح میں 2 گول کر کے عالمی کپ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے میچ کے 38 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے عالمی کپ میں اپنے گولز کی تعداد 17 تک پہنچائی اور ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

بعد ازاں میسی نے اضافی وقت میں دوسرا گول کر کے اپنے گولز کی مجموعی تعداد 18 کر لی۔

میچ کے بعد میسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ پہلی ایک پنالٹی ضائع ہونے پر میں خود پر بہت غصہ اور ناراض تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ ضائع شدہ پنالٹی کے بعد ٹیم نے بہترین واپسی کی اور اہم 3 پوائنٹس حاصل کیے۔

واضح رہے کہ 39 سالہ فٹبال اسٹار نے اس سے قبل بھی عالمی کپ میں پنالٹی مواقع ضائع کیے ہیں۔

میسی کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا ہر مقابلے میں فتح کے لیے میدان میں اترتا ہے اور ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں جانا چاہتی ہے۔

ارجنٹینا نے اس سے پہلے الجزائر کو 3-0 سے شکست دی تھی جہاں میسی نے ہیٹ ٹرک اسکور کی تھی۔ 

آسٹریا نے سخت مزاحمت کی تاہم میسی کے 2 گول فیصلہ کُن ثابت ہوئے۔

گروپ جے میں ارجنٹینا سرِ فہرست پوزیشن حاصل کرنے کے قریب ہے۔

رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے کوچ لیونیل اسکیلونی آئندہ میچ میں میسی کو آرام دینے پر غور کر سکتے ہیں۔



PNP

Comments are closed.