by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: 8 سے 10 محرم کے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

کولاج فوٹو: فائل

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم 1448ھ کے جلوسوں کے لیے ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا۔ 

ٹریفک پولیس کے بیان کے مطابق مرکزی جلوس 8، 9 اور 10 محرم کو نشتر پارک سے برآمد ہوں گے۔ جلوسوں کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت بند رہے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک لسبیلہ چوک سے متبادل راستے استعمال کرے جبکہ شاہراہ فیصل سے ٹریفک کو سوسائٹی سگنل سے متبادل راستوں پر موڑا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے روٹس پر صرف مجاز گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔



PNP

Comments are closed.