بیجنگ:سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ،جنہوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی شاندار تقریب میں شرکت کی تھی ، چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا تقریب کے شاندار مناظر نے انہیں حیرت اور تحفظ کا احساس دیا ۔انہوں نے کہا کہ جب وہ اپنے دوستوں کو دنیا کے سامنے اپنی کامیابیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو انہیں دل کی گہرائیوں سے خوشی محسوس ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں رہنے والے ایک انسان کی حیثیت سے، جب انہوں نے 3 ستمبر کو تھیان آن من اسکوائر پر ہونے والی شاندار تقریب کو دیکھا تو انہیں اور زیادہ تحفظ کا احساس ہوا ۔صدر الیگزینڈر ووچچ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا پیش کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو بین الاقوامی نظام میں نئی جان ڈالے گا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات کے نازک دور میں، جہاں مختلف علاقائی تنازعات بڑھ رہے ہیں، یہ نظریات بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں، دوسری جنگ عظیم کی درست سمجھ پر قائم رہنا اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ کو مسخ نہیں کیا جا سکتااور ہمیں سچائی کی حفاظت کرنا اور اسے آگے منتقل کرنا جاری رکھنا چاہئیے ۔سی ایم جی کو دیئے گئے اس خصوصی انٹرویو میں سربیا کے صدر کا کہنا تھا سربیا وسطی و مشرقی یورپ میں چین کے ساتھ جامع معاشی تعاون کا آغاز کرنے والا اور چین کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون پر دستخط کرنے والا پہلا ملک ہے۔ساتھ ہی سربیا یورپ میں چین کے ساتھ نئے دورمیں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنے والا بھی پہلا ملک ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا