by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی صدر کی جسمانی و ذہنی حالت خراب ہے، نظر انداز نہیں کر سکتے، ٹرمپ کی بھتیجی کا دعوی

واشنگٹن (پی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے چچا کی جسمانی اور ذہنی صحت میں مسلسل بگاڑ آ رہا ہے،

جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ٹرمپ نے اپنے ہفتہ وار نیوز لیٹر میں صدر ٹرمپ کی صحت سے متعلق جاری بحث پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مجموعی جسمانی اور نفسیاتی کیفیت تشویش ناک حد تک متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کے طرزِ عمل اور رات گئے سوشل میڈیا پر کی جانے والی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر وہ ٹھیک دکھائی دیتے ہیں،

لیکن نفسیاتی اعتبار سے ان کی حالت مسلسل تنزلی کی جانب بڑھ رہی ہے۔میری ٹرمپ کے مطابق صدر ٹرمپ اس وقت شدید ذہنی دبا اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچنے کے احساس سے نبرد آزما ہیں، عوامی تذلیل کا خوف ان کے لیے سب سے بڑا خدشہ بن چکا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہائوس نے ان دعوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے کیے جانے والے یہ الزامات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

PNP

Comments are closed.