by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی: قائد آباد میں قتل ہوئی 3 سالہ بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے قائد آباد میں قتل کی جانے والی 3 سال کی بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہو گئی۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے بتایا ہے کہ مقتولہ کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر سمیعہ نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ کے تعین کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ محفوظ کر لی گئی ہے، کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے پر موت کی وجہ کا تعین ہو گا۔

دوسری جانب واقعے کا مقدمہ تھانہ قائد آباد میں والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں اغوا، زیادتی اور قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مدعیٔ مقدمہ کے مطابق میری بیٹی باہر گئی تھی واپس نہیں آئی تو اہلیہ نے کال کی، ہم نے بچی کو تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ رات میں گھر پہنچے تو محلے میں ہجوم تھا، محلے والوں نے بتایا کہ نامعلوم افراد بیٹی کی لاش بوری میں پھینک کر گئے ہیں، میرے والد نے تصدیق کی کہ لاش میری بیٹی کلثوم کی تھی۔



PNP

Comments are closed.